وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پرحملہ بھارت کے مقاصد میں شامل ہے، آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے محب وطن نہیں ہوسکتے۔9مئی کا حملہ پاکستان کی سالمیت اور وجود پر تھا۔
سیالکوٹ میں پاک فوج سے اظہاریکجہتی ریلی سے خطاب میں پاکستانی عوام اپنی افواج سے محبت کرتے ہیں مگر پی ٹی آئی اور اس کے رہنما ادارے کوٹارگٹ کررہے ہیں۔ عمران خان دوسرے ممالک کوبھی شامل کررہے ہیں، رینجرز، پولیس، افواج پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں ہیں مگر منصوبے کے تحت ایک تاثرپھیلانے کی کوشش کی گئی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وہ قوتیں تفرقہ پھیلا کر اقتدار کو دوبارہ قبضے میں لاناچاہتے ہیں، عوام ان قوتوں سےآگاہ ہیں جوتفرقہ پھیلارہی ہیں۔ اس وقت سب سےزیادہ ضرورت یکجہتی،قومی اتحاد کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دفاع وطن کیلئے پاک فوج کے جوان آج بھی قربانیاں دے رہے ہیں، جب شہداکی تصاویر پر حملہ کیا گیا توان کے خاندانوں پر کیا بیت رہی ہوگی، ایئربیس پر دشمن حملہ کرتے ہیں وہ بھارت کے مقاصد میں شامل ہے، جی ایچ کیو پر حملہ بھارت کے مقاصد میں شامل ہے۔ کور کمانڈرہاؤس، میانوالی ایئربیس، بھارت نے جو حملہ کیا دونوں میں کوئی فرق نہیں۔