|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2023

کوئٹہ:  جماعت اسلامی بلوچستان کے سینئر نائب امیر مولانا عبد الکبیر شاکر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے مر کزی امیر سراج الحق پر قاتلانہ حملہ عالم اسلام اور رساست پاکستان پر حملہ ہے ،جماعت اسلامی نے بیرونی سازشوں کے خلاف 10ہزار کارکنوں کی قر بانیاں دی ہیں۔

ژوب میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہو نے والے جلسے سے قبل کوئی تھریٹ نہیں تھی البتہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث سراج الحق کے قافلے پر حملہ ہوا ہے ، 26مئی کو صوبے میں امیر جماعت اسلامی پر ہو نے والے حملے کے خلاف احتجا ج کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے مولانا نور علی، عبد الولی شاکر، عبد المجید کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دینی سیا سی جماعت ہے جو خدمت خلق پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک اور قوم پر جب بھی کوئی مشکل آئی ہے تو جماعت اسلامی نے ہمیشہ صف اول کا کر دار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی فرقہ ورانہ سیا ست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ہماری جاعت ایک محب الوطن جماعت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی قیادت پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے جو نہ صرف سراج الحق پر بلکہ عالم اسلام اور رساست پاکستان پر حملہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر حملہ سیکورٹی اداروں اور حکومت کی کا رکر دگی پر سوالیہ نشان ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعے کے طے تک جا کر حملے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ژوب واقعے کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں ۔

ہم آئینی اور جمہوری احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پانچ روز قبل سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کورہا نہیں کیا گیا اگر آج بھی انہیں رہا نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ژوب میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہو نے والے جلسے سے قبل کوئی تھریٹ نہیں تھی البتہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث نا خوشگوار واقعہ پیش آیا ہے ۔

انہوں نے سیکورٹی اداروںسے مطالبہ کیا ہے کہ ژوب واقعے میں ملوث ملزما ن کو جلد از جلد منظر عام پر لایاجا ئے جماعت اسلامی واقعے کی تحقیقات سے متعلق کسی قسم کی غفلت بر داشت نہیں کرے گی ۔