|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2023

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی نے ایک کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری پر ملک کی انٹیلجنس ایجنسیوں کو خراج تحسین کیا ہے انہوں نے کہا ہے ۔

پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کے لئے ملک کی انٹیلجنس ایجنسیوں خاص طور سے آئی ایس آئی کا شاندار کردار ہر پاکستانی کے لئے قابل فخر ہے آئی ایس آئی نے ملک کی سلامتی کو درپیش ہر چیلنج کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے ۔

نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری دنیا کی نمبر ون انٹیلجنس ایجنسی کی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے آئی ایس آئی کی کارکردگی اس سے دنیا کی دیگر تمام ایجنسیوں سے ممتاز کرتی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے۔

 کسی بیرونی امداد اور تعاون سے چلنے والی کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری کی مثال دنیا کی تاریخ میں بہت کم ملتی ہے ادارے کی اس تاریخی کامیابی پر ادارے کے سربراہ اور انکی تمام ٹیم مبارکباد اور تحسین کی مستحق ہے۔