|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علما اسلام ف کے رکن اسمبلی مکھی شام لعل لاسی نے الزام عائد کیا ہے ۔

 لسبیلہ میں اقلیتی برادری کی لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد مسلمان کرکے ان سے نکاح کیا جارہا ہے پولیس اطلاع دینے کے باوجود کوئی داد رسی نہیں کررہی ہے،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی بابر موسی خیل نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو جمعہ کو طلب کیا ہے ۔

وہاں بات کریں گے۔رکن صوبائی اسمبلی شام لعل لاسی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ لسبیلہ میں بااثر افراد کی جانب سے اقلیتی برادری کی لڑکیوں کو اٹھایاجارہا ہے،پچھلے دنوں ایک مسیحی اور ایک ہندو لڑکی کو اغوا کرکے مسلمان کیا گیا پھر ان سینکاح کیاجاتا ہے۔

کھی شام لعل لاسی نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بتایا مگر وہ دادرسی نہیں کرتے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو جمعہ کو اسپیکر چیمبر میں طلب کیا ہے وہاں اس مسلے پر بات کریں گے۔