|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر  مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو جرم 9 مئی کو کیا، اس کی اپنی جماعت بھی اس گھناؤ نے جرم میں اس کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

 سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پُرتشدد سوچ رکھنے والے کے لیے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ، اس لیے یہ تخریب کار گروہ اپنے انجام کو پہنچا۔

 مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے تھوڑا سا بھی درد رکھنے والا سیاست میں تشدد کا حامی نہیں ہو سکتا ، یہاں پر تو عمران نے ملک ہی جلا ڈالا ، یہ کام ٹی ٹی پی نے کیا یا پی ٹی آئی نے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی سے علیحدگی اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں اور میں فی الحال سیاست سے وقفہ لے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے چکا اور عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

اس  کے علاوہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے بھی پارٹی کا عہدہ اور کورکمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا۔