|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2023

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ میں شمولیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سب کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی، جمہوریت کی صورت میں لوگوں کو ایک اچھا موقع مل رہا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ خود غرضی اور انا سب سے بری چیز ہوتی ہے، جس شخص میں تکبر آ جائے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، میں تکبر کی علامت ہے جو کسی شخص میں نہیں آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پاک وطن کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔