|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2023

روس سے تیل پاکستان آنے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم ہو جائے گی۔

انہی قیاس آرائیوں کے حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے وائس آف امریکہ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی، اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن پیٹرول کی قیمت ضرور کم ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی روسی تیل کی ایک کم مقدار پاکستان پہنچ رہی ہے، چھ ماہ یا سال بعد جب روس سے زیادہ تیل پاکستان آئے گا تو اس سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔

ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا روس سے تیل آنے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی کی جائے گی، جس پر انہوں نے تردید کر دی۔