|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2023

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بڑا ریلیف مل گیا، پولیس نے عدم شواہد کی بناء پر بے قصور قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس نے عمران اسماعیل کو بے گناہ قرار دے دیا۔ عمران اسماعیل کے خلاف شواہد نہیں ملے تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے۔

 
یاد رہے کہ جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران اسماعیل کو گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے اے کلاس کے تحت مقدمہ ختم کرنے کی سفارش کردی۔

اس سے قبل 22 مئی کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عمران اسماعیل کے خلاف درج مقدمے میں پولیس نے سابق گورنر سندھ کو عدالت میں پیش کیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، آج شام ان کی جانب سے بھی پریس کانفرنس کا امکان ہے۔