|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2023

مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جب سیاسی کارکن پکڑے جاتے ہیں تو ہمیں اچھا نہیں لگتا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کوٹلہ ارب علی خان میں یوتھ کنونشن سے خطاب کیا۔

سعد رفیق نے کہا کہ  عمران خان کو ان کے تکبر، غلط فہمی اور دماغی خناس نے اس مقام پر پہنچایا ہے۔ عمران خان کا کوئی ساتھ دینے والا نہیں، انہوں نے حرکتیں ہی ایسی کیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو گمراہ کیا، نوجوانوں میں بدگمانیاں پیدا کیں۔