|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2023

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 285.41 روپے ہے۔

انٹربینک میں ڈالر آج 26 پیسےمہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285.15 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر  311 روپےکا ہوگیا ہے۔