|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2023

نوشکی: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نوشکی زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او نے ایک قومی ادارے کے طور پر ہمیشہ بلوچستان میں تعلیمی اداروں کے قیام و تحفظ کے لئے کردار ادا کیا ہے۔

رخشان میڈیکل کالج نوشکی اس وقت ناصرف رخشان بلکہ بلوچستان بھر کے طلباء و طالبات کے لئے اہم ضرورت ہے نوشکی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی طرف سے رخشان میڈیکل کالج کے لئے مہم شروع کرنا قابل تحسین عمل ہے جسے بی ایس او نوشکی زون ہر سطح پر مکمل سپورٹ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نوشکی کے تعلیمی اداروں کے فعالی بلخصوص اسکولوں کے سطح پر منفی عوامل کی مافیاء کی شکل اختیار کرنے کا عمل مکمل طور پر تعلیمی پسماندگی کو مزید ابتر کررہی ہے۔

تعلیمی اداروں میں تعلیمی جمود نوشکی میں مکمل طور پر ایک المیہ کی شدت اختیار کرتی جارہی یے جسکو کوئی بھی باشعور علم دوست انسان برداشت نہیں کرسکتا علاقائی روایات کو مد نظر رکھ ہم نے ہمیشہ بہتری کا انتظار کیا ہے تنقید برائے تعمیر و اصلاح کے عمل کے ذریعے تعلیمی بہتری کی کوشش کی ہے لیکن مسائل روز بروز گھمبیر ہوتے جارہے ہے جسکی بی ایس او کسی صورت اجازت نہیں دے سکتی ہے۔

بی ایس او تعلیمی اداروں کے حفاظت کے لئے ہر سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گی کسی بھی تعلیمی ادارے کو مافیا کے زد میں آنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے بی ایس او نوشکی زون 31 مئی کو رخشان میڈیکل کالج نوشکی کے قیام کے مہم میں بھرپور حصہ لے گی تمام سوشل ایکٹیوسٹس کو مہم کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہے۔