|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2024

کوئٹہ/اسلام آباد:بی این پی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل کی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

منگل کو بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے ملکی صورتحال ، اپوزیشن کی تحریک پر بات چیت کی۔

اس موقع پر سردار اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمن کو بی این پی کی جانب سے حکومت پاکستان کو اقوام متحدہ کے کنونشن بسلسلہ جبری گمشدگی پر فوری دستخط کرنے سے متعلق تیار کردہ قرداد کی کاپی پیش کی ۔ اس موقع پر بی این پی کے رہنما واجہ ثناء بلوچ بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *