|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2023

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ حکومت کے مذاکرات شروع ہونے کی خبروں کے اثرات ملکی کرنسی پر پڑنے لگے،امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 42 پیسے سے کم ہو کر 285 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 310 روپے کے قریب ہے۔