|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2023

اسپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔  

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کےلیے مقرر کی ہے۔ 

مذکورہ درخواست سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نے دائر کی جس میں کمیٹی کی تشکیل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک کمیٹی کو کام کرنے سے روکا جائے۔