|

وقتِ اشاعت :   May 30 – 2023

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے واضح کیا ہےکہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔

پاکستان انرجی کانفرنس سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا اور روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ملک میں قیمت کم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سےبچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کررہے ہیں، ملک میں جلد ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے۔

مزید کہا کہ حکومت گیس کے بند کنووں کو دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے،کوشش ہے بند ہونے والے کنووں کی بحالی کے لیے کچھ رعایت دیں۔