پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے کے بعد ڈی سی اسلام آباد کے احکامات پر 15 دن سے سینٹرل جیل اڈیالہ میں نظربند تھے اور اسیری مکمل کرنے پر رہا کیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما کی ایک بار پھر گرفتار ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے 3 ایم پی او مزید 15 دن کی نظربندی کے احکامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔