|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2023

وندر: بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر موت کا رقص جاری دو رویہ روڈ کے نا ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی قومی خونی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات جیسے واقعات کا سلسلہ بدستور جاری۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل ایمر جنسی ریسپانس سینٹر ایم، ای، ار، سی 1122 بلوچستان کے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق ماہِ مئی میں بلوچستان کی قومی خونی شاہراہوں پر مختلف ٹریفک کے حادثات کے واقعات میں 767 حادثات پیش آئے جس کے باعث 15 افراد جابحق جبکہ 1104 افراد زخمی ہوئے۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر ایم، ای، آر، سی 1122 بلوچستان کے جاری ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ وندرلسبیلہ کے مقام پر مختلف ٹریفک کے حادثات N-25 پر رپورٹ ہوئے۔

درج رپورٹ کے مطابق وندر اور لسبیلہ ٹیارہ کے مقام پر مختلف ٹریفک کے حادثات کے واقعات 158 پیش آئے جن میں 3 افراد جابحق 197 افراد زخمی ہوئے جن کو میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 وندر اور ٹیارہ سینٹر نے ریسکیو کیا اور فسٹ ایڈ فراہم کی۔

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر ایم، ای، آر، سی بلوچستان نے اپنی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بلوچستان کی قومی خونی شاہراہیں جن میں این 25، این 50، این 85، این 65 اور این 70 کے اعداد و شمار شامل ہیں۔