خواتین سے بدسلوکی کی تردید کرنے پر پنجاب پولیس کے خلاف ٹرولنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شرپسند عںاصر پولیس افسران سے متعلق غیراخلاقی مواد وائرل کرنے لگے۔پولیس نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔
نامعلوم اورجعلی ناموں سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس ٹریکنگ پر لگا دیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نازیبا پوسٹ لگانے والوں کےآئی پی ایڈریس کیلئےایف آئی اے سے رابطہ کرلیا۔
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے وقت ملزم خواتین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیل میں بدسلوکی کے الزامات غلط ہیں۔جیل میں ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔
دوران سماعت خدیجہ شاہ نے بیان دیا کہ میں صرف احتجاج میں شامل ہوئی تھی،جتنے لوگ بھی شناخت پریڈ میں تھے میں نے کبھی انہیں دیکھا ہی نہیں ہے،مجھے پولیس کسٹڈی میں رکھا ہوا ہے۔