|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کا کیس محض تحریک انصاف سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پرویز الٰہی نے ٹھیکوں میں 10 فیصد کا کمیشن اور گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کروا کے اربوں روپے بے رحم طریقے سے کمائے ، جہاز کے ذریعے مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کردیے۔

 

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کا کیس محض تحریک انصاف سے علیحدگی کی پریس کانفرنس کرنے والا نہیں ہے۔