|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2023

موٹروے ایم 2  پر پنڈی بھٹیاں کے قریب ایک کار میں آگ لگنے سے گاڑی میں سوار 5 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی تیزرفتار کار اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی،جس سے اس کا پیٹرول ٹینک پھٹ گیا اور کار نے آگ پکڑ لی۔

حکام کے مطابق آگ سے گاڑی میں سوار پانچوں افراد جھلس کر دم توڑ گئے،پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اسپتال منتقل کر دیں ۔