|

وقتِ اشاعت :   1 hour پہلے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں امن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران چیف سیکرٹری بھی موجودتھے، امن و امان اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں امن و امان، گڈ گورننس اورسیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا، ضم اضلاع سیکیورٹی ، افغان سرحد سے دراندازی کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں سیکیورٹی فورسز، پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایران امریکہ کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بہترین سفارتکاری ہے، خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کیلئے ریاستی اداروں کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا صوبہ وفاق کی اکائی ہے، صوبہ میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *