|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے مزدوروں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں ورکرز، کان کنوں اور محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کیا اور صنعتی خدمات کو سراہاہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے دنیا بھر کے محنت کشوں کو سراہا اورخاندان کا معاشی سہارا بننے والی محنت کش خواتین کی جدوجہد کوخصوصی خراج تحسین پیش کیاہے-وزیراعلیٰ  نے محنت کشوں کیلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات، بچوں کیلئے معیاری تعلیم یقینی بنانے پر زور دیاہے-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب حکومت مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے اورخوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ محنت کش اللہ کے دوست ہیں،ہم اللہ کے دوست کی قدر و احترام کرتے ہیں۔ 14لاکھ سے زائد محنت کشوں اور ورکروں کے لئے راشن کارڈ، 3ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جارہی ہے۔  سوشل سیکیورٹی ہسپتا لوں اور ڈسپنسریز میں لاکھوں محنت کشوں کو روزانہ علاج معالجہ کی مفت سہولت دے رہے ہیں۔مزدوروں کو بنے بنائے فلیٹ دے کر گھر کا مالک بنارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہاکہ مزدوروں کو 750 فلیٹ دے دیئے، محنت کش بھائیوں کو مزید1872 فلیٹ دیں گے۔ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 700 ورکرز کے لیے بیچلر ہاسٹل دے رہے ہیں۔ محنت کشوں کیلئے مریم نوازویجیلنس سنٹر اورٹیلی کلینکس بھی قائم کررہے ہیں۔ نوازشریف سوشل سیکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال میں آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ سنٹر کاجلد آغاز ہوگا۔محنت کش بھائیوں کیلئے میرج گرانٹ 4سے6لاکھ اورڈیتھ گرانٹ 8سے10لاکھ روپے کردی گئی ہیں۔لاہور میں پہلی مرتبہ محنت کشوں کیلئے گوشہ مزدور قائم کیا گیاہے، کھلے آسمان تلے رزق کی تلاش کیلئے آئے مزدور آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *