|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2023

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب چین سربراہی اجلاس کے پہلے روز سعودی عرب نے اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارت سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ پہلے روز10ارب ڈالرسرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے، اجلاس میں چین اورعرب ممالک کی 3500 سے زائد کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔

آج اجلاس کے دوسرے روزٹیکنالوجی، زراعت، سیاحت اوردیگر شعبوں میں معاہدے ہوں گے، سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عرب ممالک چین کے ساتھ شراکت داری ا ور تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

چین 430 ارب ڈالرسرمایہ کاری کے ساتھ عرب ممالک کاسب سے بڑا تجارتی شراکت دارہے،سعودی عرب کے مطابق صنعتکاری،سائنس اورگرین ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دیں گے۔