|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2023

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرنے کہا ہے کہ اقتدارجانے پرنوازشریف نے کبھی امریکا سے مددنہیں مانگی،جوایماند داری کےبھاشن دیتاتھاوہ کرپشن میں لتھڑاپڑاہے، نواز شریف کے9 سال نکال دیں توکھنڈرات کےعلاوہ کچھ نہیں بچتا۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف یہاں بیٹھے ہرشخص کے دل میں بستےہیں،آپ سب کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اپنی سرپرستی سے نوازا،تمام منتخب اراکین کودل کی گہرائیوں سےمبارکبادپیش کرتی ہوں،شہبازشریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

 

انہوں نےکہا کہ شہبازشریف کو لٹا پٹا پاکستان ملا،شہبازشریف،اسحاق ڈارنےمشکلات کے باوجود ملک کوچلاکردکھایا،اورمشکل حالات میں اتحادی حکومت کوچلایا،شہبازشریف خراج تحسین اوراسحاق ڈارتعریف کےمستحق ہیں،نوازشریف کے9سال نکال دیں توکھنڈرات کےعلاوہ کچھ نہیں بچتا۔

 

چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن نے کہاکہ ن لیگ نےمشکل ترین مسائل،انتقام کےباوجودصبرکادامن نہیں چھوڑا،نوازشریف کو اٹک قلع کےزندانوں میں پھینکاگیا،لیکن انہوں نےکسی کوگھرجلانے اورشہداءکی یادگاروں کوجلانےکانہیں کہا،ملک کوبنانےوالے ہاتھ کبھی ملک نہیں توڑسکتے، نوازشریف غیراخلاقی زبان بولناتودور کسی کا نام لیناپسند نہیں کرتے۔

چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو ایمانداری کےبھاشن دیتا تھا وہ کرپشن میں لتھڑاپڑاہے،عوام نے لیڈرکےروپ میں گیڈردیکھ لیے،شہداء کسی ادارےکے نہیں بلکہ پوری قوم کےہوتےہیں،جس جہازپربیٹھ کرآئی تھی وہ جماعت اسی جہازپرواپس چلی گئی،امیدہےبھیانک جرم کرنےوالےانجام کوپہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیٹی کولیکرجیل چلےگئے،لیکن کارکنان پرآنچ نہیں آنےدی،سینہ تان کر مشکلات کا سامناکیا،نوازشریف کو مٹانےوالے کئی آئے اور کئی چلے گئے،دھمکانے اورتبدیلیاں لانےوالےجہاں سےآئےوہیں واپس چلےگئے،نوازشریف پوری آب وتاب کےساتھ سیاست کےمیدان میں چمک رہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں کوئی کارکن اوررہنماپارٹی چھوڑکرنہیں گیا،مشکل وقت آیاتوپارٹی نوازشریف کےساتھ کھڑی ہوگئی،نوازشریف نےذاتی مفاد پر کبھی ملکی مفاد کو ترجیح نہیں دی،دوسروں ملکوں کےسینیٹرزکوکہاجاتاہےکہ میرے لیےبیان دےدو،نوازشریف نےیہ کبھی نہیں کہاکہ اقتدارسےچلاگیاتوامریکاکوآوازیں دوں،ہماری پارٹی پرمشکلات آئیں لیکن بہادری سےمسائل کاسامناکیا،کوئی یہ نہیں کہہ سکتانوازشریف نےکبھی جلاؤگھیراؤکی ترغیب دی ہو۔

مریم نوازنے کہاکہ الیکشن میں قیادت نوازشریف خود کریں گے،اب الیکشن زیادہ دور کی بات نہیں،امیدکرتےہیں اس سال الیکشن کا مرحلہ آئےگا،مسلم لیگ ن کوگلی کےلیول تک فعال کریں،عہدوں کو کارکردگی کےساتھ منسلک کیاجائے،میرٹ کوفروغ ملناچاہیے،جماعت میرٹ کوفوقیت دے۔