|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2023

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک سے 8 سے 10 کلو وزنی بم برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ناکارہ بنانے کےلیے ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ ریلوے پھاٹک کے سڑک کو سیل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول ہوسکتا ہے، بم 8 سے 10 کلو وزنی بم معلوم ہورہا ہے۔ بی ڈی ایس اہلکاروں کے آنے تک علاقہ سیل رہیگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک بم کو ناکارہ نہ بنایا جائے،تب تک ٹریفک بند رہیگا۔