|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2023

پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں ایک بار  پھر  اضافےکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز  انٹربینک میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہوا ہے، ایک ڈالر 66 پیسے مہنگا ہونےکے بعد 278 روپے 25  پیسےکا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز  ڈالر 277 روپے 59  پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ہے، 100 انڈیکس 49 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 117 پر ہے۔