|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2023

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی کسی صورت تین کروڑ سے کم نہیں۔ پرانی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں پر الیکشن ناقابل قبول ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ متعصب اور نسل پرست افسران نے ووٹر لسٹ بنائی۔ چالیس فیصد لوگوں کے ایڈریس اور پولنگ اسٹیشن پر کنفیوژن پیدا کی گئی ہے۔ تحفظات دور کیے جائیں ورنہ امن کی ذمہ داری کو شاید ہم پورا نہ کرپائیں۔

خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے ہم نے جووعدے کیے تھے وہ پورے کیے، ملک کی2اہم ترین جماعتوں کی جانب سے مطالبے کے پورے ہونے کے منتظر ہیں، کہا ایم کیوایم پاکستان بروقت الیکشن کی حامی ہے، شفاف، غیرجانبدار الیکشن کو ہی الیکشن سمجھتے ہیں۔
 

انہوں نے کہا کہ اپنے حصے کی قربانی دیکرہم نےکراچی کا امن خراب نہیں ہونےدیا، شہرکوامن دینےکیلئے ہم نے تمام تر کوششیں کرلیں، شفاف الیکشن ایم کیوایم پاکستان کا ہمیشہ سےمطالبہ رہاہے۔

ایم کیوایم پاکستان ہی ایم کیوایم ہے، ایم کیو ایم لندن ایم کیوایم نہیں ہے۔ ایم کیوایم پاکستان نےگزشتہ کئی سالوں سےاپناوجود تسلیم کروایا، پاکستان کی حرمت کی خاطر ہم نے اپنی لیڈرشپ کو خیرباد کہا۔ رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک بارپھر درجن بھرلوگوں نے ایم کیوایم لندن کی ریلی نکالی۔ درجن بھرلوگ ایم کیوایم لندن کے نام پرشہر کا امن داؤ پر لگارہے ہیں۔