|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2023

استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کےبعدپی ٹی آئی میں رہنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،پی ٹی آئی میں سب دوست خواب کےتحت اکٹھےہوئےتھے،ہم سب سمجھتےتھےملک کوخوبصورت بنائیں گے،جن لوگوں نےعملی زندگی میں کچھ نہ کیاہووہ خیالوں میں ہوتےہیں۔

ایک انٹرویو میں آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سب نےجدوجہدمیں اپناحصہ ڈالا،پرویزخٹک کابھی اس جدوجہد میں کردارہے،9 مئی کےبعدپی ٹی آئی میں رہنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

 

انہوں نے کہاکہ ہم نےلوگوں کوایک پلیٹ فارم دیا،ہم نےپرویزخٹک کوبھی دعوت دی تھی،ان کی پارٹی کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا،کوئی جماعت ملک کی خدمت کرسکتی ہےتوان کاحق ہے،پرویزخٹک نےپارٹی بنائی ہےتومنشوردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی بننےسےقبل ہمارے 2 لوگ حکومت کاحصہ تھے اورپی ڈی ایم اتحاد کوسپورٹ کررہےتھے ، وہ سمجھتےتھےایک ماہ پہلےحکومت کاساتھ چھوڑنےسے شرمندگی ہوگی ، لہٰذاحکومت کی مدت پوری ہونےتک رہنےدیاجائے،وہ چاہتےتھےایک ماہ پہلےاستعفیٰ نہ دلوایاجائے۔

صدرآئی پی پی نے کہا کہ پرویزخٹک اورہماری وکٹ الگ الگ ہےپرویزخٹک سےکوئی اختلاف نہیں، پرویزخٹک سےکوئی رابطےمیں ہےتووہ دوسری جماعت کوپسند نہیں آئےگا، جوہمارےساتھ آناچاہتےہیں ان کارابطہ دوسری جماعتوں کواچھانہیں لگتا،انہیں معلوم ہےمزید لوگ ہمیں جوائن کررہے ہیں، انہیں ہماری پارٹی بننےکی خوشی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہرسیٹ پراپناامیدوارکھڑا کررہےہیں ، کسی اتحادمیں نہیں،ن لیگ کےخلاف الیکشن لڑرہےہیں،پرویزخٹک سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے توحیرانی کی بات نہیں،ہمارےپاس زیادہ ترپنجاب کےلوگ ہیں،جبکہ گلگت بلتستان،بلوچستان اورسندھ سےبھی لوگ رابطےمیں ہیں،پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کےخلاف الیکشن لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئےامیدوارکی عمرپوچھتےتھے ، بتایا جاتاتھا 30 سال سےکم عمر ہے تو کہتے تھے ٹکٹ دےدو، ٹکٹ دیئے تونتیجہ آیا امیدواروں کے 2 ، 3 ہزارووٹ نکلے،ہمارے پاس جو لوگ آئےاس سےآئی پی پی کوفائدہ ہوا،پی ٹی آئی خاتمےکی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے50 لاکھ گھر، ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیاتھا،ایک کروڑمیں سےایک لاکھ نوکریوں کاتوبتا دیتے،50لاکھ میں سے500 گھربھی بنائےہیں توٹھیک ہے،50لاکھ گھرکامطلب شایدکراچی جتنے2 شہرہوں، کراچی جیسے 2 شہر5 سال میں کیسےبنا سکتےتھے؟

صدر آئی پی پی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوکہاتھا 50 لاکھ گھربننا ممکن نہیں،معلوم نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو50لاکھ گھرکامشورہ کس نےدیا،جن لوگوں نےعملی زندگی میں کچھ نہ کیاہووہ خیالوں میں ہوتےہیں۔

عبدالعلیم خان نےکہا کہ جس کسان کےپاس بڑی زمینیں نہیں،انہیں ریلیف دیناچاہتےہیں،کم ازکم تنخواہ50ہزارروپےکریں گے،غریب کابجلی کابل300 یونٹ مفت ہوناریلیف ہے،حکومتیں صرف خرچہ کرتی ہیں،300 یونٹ تک مفت بجلی ہمارےمنشورکاحصہ ہے،کچھ لوگوں نے پوچھا بجلی کیسےمفت کریں گے؟ ہم نےکہا بی آئی ایس پی کےتحت 500 ارب روپےہیں500 ارب کو1500سے2ہزارارب تک لےکرجائیں گے,حکومت کوفنڈزبڑھانےچاہئیں،۔