|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کل کریں گے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پی سی بی کو دی گئی تھی مگر بھارتی ٹیم نے شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا، جس پر پی سی بی نے درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر کروانے کی تجویز پیش کی جس کو ایشین کرکٹ کونسل نے منظور کرلیا۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کل مقامی ہوٹل میں ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی اور شیڈول کا اعلان کریں گے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ پاکستان اور سری لنکا میں منعقد کیا جائے گا۔ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں 4 اور باقی 9 میچز سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شام سوا سات بجے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔