|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2023

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 6200 روپے اضافے کے بعد  2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 5316 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 1967 ڈالر فی اونس ہے۔