|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2023

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس جاری ہے۔

جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ممبران شریک ہیں۔

 

دوسری طرف زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہورہے ہیں ، مرکزی اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔

 محرم الحرام کا چاند آج 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، محکمہ موسمیات

یادرہے کہ محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کا چاند آج یعنی 29 ذوالحج بروز منگل نظر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کل شروع ہوگا۔