|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2023

نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور نئی ٹرف کے افتتاح کے حوالے سے سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے تفصیلی بریفنگ دی،سیکرٹری سپورٹس بورڈ پنجاب شاہد زمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف جلد نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی نئی ٹرف اور تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کرینگے،افتتاحی تقریب کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں،سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا،صفائی کے بہترین انتظامات کیلئے اقدامات کئے جائیں،واسا بارشی پانی کی نکاسی کریگا۔

 

ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن ہاکی بحالی کیلئے بہت بڑا اقدام ہے،ہاکی کی بحالی کے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

اجلاس میں ہوم سیکرٹری، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈی سی لاہور رافیعہ حیدر، سی ٹی اومستنصر فیروز،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس نبیلہ عرفان، ڈائریکٹر ایڈمن اعجاز منیر، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن بھی شریک ہوئے۔