|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2023

تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقارعلی شاہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

چنیوٹ سے پی ٹی آئی کےسابق ٹکٹ ہولڈرسید ذوالفقارشاہ نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین سےملاقات کی۔

اوران کی قیادت پربھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے آئی پی پی میں شامل ہو گئے۔

 

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین نے کہا کہ ذوالفقارعلی شاہ کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کرتاہوں ، استحکام پاکستان پارٹی ملک کے بہترین مفاد کیلئے کام کررہی ہے ، ملکی ترقی ، خوشحالی اوراستحکام کیلئےعملی میدان میں اترےہیں۔

خیال رہے کہ ذوالفقارعلی شاہ چنیوٹ کےسابق تحصیل ناظم اورتحریک انصاف کےضلعی صدر بھی رہ چکےہیں۔