|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2023

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سرحدی علاقے البطحا میں دو گاڑیوں میں تصادم ہوا، جس کےنتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اورآٹھ زخمی ہوگئے۔

سعودی ہلال احمرنے ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو دمام کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس ٹریفک حادثے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔