|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2023


گوادر : گوادر پانی کا بحران بدستور جاری گزشتہ ایک ہفتے سے جاری پانی کی عدم سپلائی سے شہری پریشان پانی کی عدم فراہمی کس وجہ سے معطل ہے محکمہ پبلک ہیلتھ اور جی ڈی اے عوام کو صحیح صورتحال بتانے سے گریزاں شہریوں کے گھروں میں جمع شدہ پانی ختم،پانی کی ٹینکیاں سوکھ گئیں اگر آئندہ چند دنوں تک پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی تو پورے شہر میں پانی کا بحران مزید ابتر ہوگا تفصیلات کے مطابق گوادرمیں گزشتہ ایک ہفتے سے گوادر شہر اور گردونواح میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں پانی کی بحران کا اصل مسئلہ کیا ہے جی ڈی اے اور محکمہ پبلک ہیلتھ شہریوں کو اصل صورتحال بتانے سے اب تک گریزاں ہیں شنید میں آیا ہے کہ سڈ ڈیم میں پانی سپلائی کرنے والی مشین اور پائپ لائنیں ٹوٹ گئی ہیں۔ اور ان میں فالٹ پیدا ہوگیا ہے۔

مگر نہ جی ڈی اے اور نہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران شہریوں کو اصل صورتحال سے آگاہ کرہے ہیں۔ اضح رہے اس وقت سوڈ ڈیم سے گوادر شہر اور گردونواح میں پانی کی سپلائی کا نظام جی ڈی اے نے اپنی ذمہ لی ہے۔ جب سے جی ڈی اے نے مختلف اداروں کی ذمہ داریوں کو اپنے ذمہ میں لے لیا تب سے پورے شہر میں نظام ناکارہ ہو گیا ہے۔

جی ڈی اے سوڈ ڈیم سے گوادر کے مین ائیر پورٹ پی ایچ ای ٹینک تک پانی سپلائی نہیں کرسکتا اب پورے شہر میں پانی سپلائی کرنے کے لیے وال اور نئے سرے سے پائپ لائنیں بچھا رہی ہے۔جی ڈی اے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے بیچ دو ملاں میں مرغی حرام کے مصداق پانی کی عدم سپلائی سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اگر یہ سلسلہ آئندہ چند دنوں تک اسی طرح برقرار رہا تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔