|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2023

سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے سویڈن کے خلاف مظاہروں کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اتوار کو کراچی میں بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ قوم سڑکوں پر آکر ناپاک جسارت کے خلاف مظاہرے کرے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی مسلمان کو برداشت نہیں۔

 
خیال رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بھی ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے معاملے پر او آئی سی سے سخت اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔
 

دونوں رہنماؤں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ عالم اسلام تسلسل اور منصوبہ بندی سے اسلام اور شعائر اسلام کی توہین اور مسلمانوں کی دل آزاری کرنے کے گھناؤنے اور ناپاک عمل پر سخت نوٹس لے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔ علماء اور خطباء آج جمعہ اجتماعات میں سویڈن کے اس مکروہ فعل کی مذمت کریں اور عوام میں بیداری پیدا کریں۔