|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2023

کوئٹہ :نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے ایک نجی کمپنی کو خوش کر کے اپنے ملازمین پر انتقامی کارروائی کررہاہے نیشنل پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔

نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ ملازمین کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ملازمین کو معطل اور کچھ کو سروس سے ہی فارغ کردیا گیا نیشنل پارٹی ملازمین پر ظلم نہیں ہونے دیگی ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ کمپنی کو خوش کر نے کی بجائے ملازمین کے ساتھ خوش اسلوبی سے مذاکرات کرکے مسائل کو حل کر نے کی کوشش کریں۔