|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2023

گوادر : گوادر میں دستی بم حملہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو گوادر کے علا قے لیڈیز مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے گھر میں دستی بم پھینکا جوزور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں زائد انصاری جواد اصغر اور میار زخمی ہو گئے،

واقعے کے فوراً بعد ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر کے ملزما ن کی تلاش شرو ع کر دی۔