پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر لیگی رہنما مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ذاتی سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہوئیں۔
ذرائع کے مطاق لندن میں قیام کے دوران مریم نواز نے والد نوازشریف سے ملکی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کی۔