|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’میرے سوال‘ کے میزبان منیب فاروق کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نو مئی کے واقعات فوج میں بغاوت کی گھناؤنی سازش تھی جس کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ہی چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے واپس آ جائیں، راستہ بھولنے والوں کا خیر مقدم کریں گے، امید ہے الیکشن وقت پرہوں گے۔ دوبارہ موقع ملا تو ملک کی حالت بدل دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب میں دوپٹے کس کو پہنائے گئے؟ جہازوں میں بھر کر لوگوں کو بنی گالا لایا گیا؟ جو دوپٹے پہن کر گئے۔ اب اتار کر پارٹیاں بنارہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ خصوصی انٹرویو آج رات سات بجے شائع کیا جائے گا۔