|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2023

قلات:قلات میں مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ قلات کے علاقہ غوث آباد کے قریب قومی شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والی پک اپ گاڑی میں ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پک اپ گاڑی میں موجود ایک شخص جاں بحق اور تین افرادزخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے