|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2023

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے ملاقات کی ۔ جس میں  باہمی دلچسپی کے امور پر خطے کی صورتِ حال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ۔ امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکی  کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا ۔