|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2023


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتا یا گیا کہ پری مون سون کی بارشوں کے باعث 9 اموات ہوئی تھیں،مون سون کی بارشوں سے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں، کل سے بتدریج موسم بہتر ہونا شروع ہوجائے گا۔

وزیر اعلیٰ کے ترجمان بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بارشوں کے باعث صورتحال سے متعلق فکر مند ہیں،فورٹ منرو کے مقام پر پنجاب روڑ بند رہے، خضدار تا رتو ڈیرو روڈ بھی بند ہے، بولان کے مقام پر پنجرہ پل کے قریب سڑک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کلیئر کر ل لیا گیا ہے،کل سے مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل آرہا ہے، گزشتہ سیلاب میں بھی پی ڈی ایم اے نے مثالی کام کیا تھا،اب بھی پی ڈی ایم اے الرٹ ہے،انشاء اللہ صوبائی حکومت اپنے لوگوں کو بھرپور ریلیف دے گی،وفاقی حکومت بلوچستان کو نظر انداز کر رہی ہے، پنجرہ پل کے مقام پر این ایچ اے نے پل تعمیر کرنا ہے تعمیر شروع نہیں کی گئی، ہنہ اوڑک میں نقصانات ہوئے ہیں ازالہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ الحمد مالی نقصان بھی کوئی زیادہ نہیں ہوا، صورتحال کنٹرول میں ہے۔