|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کا کل ہونے والا کنونشن ملتوی کردیا گیا، کنونشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بی اے پی کے ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بی اے پی کے اراکین سینیٹ،قومی و صوبائی اسمبلی، ضلعی و ڈویژنل صدور کا کنونشن کل بدھ کو کوئٹہ کے بوائز اسکاؤٹ ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں طلب کیا تھا جس میں دو روز کے دوران بی اے پی کے پارٹی امور،آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی اور ٹکٹوں کافیصلہ کیا جانا تھا تاہم 9اور 10محرم الحرام سمیت دیگر نا معلو م وجوہات کی بناء پر کنونش کو ملتوی کردیا گیا۔بی اے پی کے متعدد رہنماؤں سے کنونشن کی آئندہ تاریخ کا پوچھا گیا تو انہوں نے کسی حتمی تاریخ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔