|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2023


خضدار: نیشنل پارٹی تحصیل نال کابینہ و بی ایس او پجار کے آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک مشترکہ اجلاس زیرصدارت نیشنل پارٹی نال کے صدر خْدابخش بلوچ منعقد ہوا۔

اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی احمد نواز بلوچ تھے جس کے عزازی مہمانان بی ایس او نال کے سابق زونل پریزیڈنٹ عمران بلوچ سابق سینٹرل کمیٹی کے رکن ہاتم بلوچ تھے اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے جس میں تنظیمی امور و موجودہ سیاسی میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی برسی جو کہ 20 اگست 2023 کو مرکزی سطح پر خضدار میں ایک عظیم شان جلسے صورت میں منائی جائے گی۔

اس پر بھی کافی مشاورت ہوئی آئندہ مزید کارنرمیٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں دوستوں نے پارٹی و تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لئے مختلف تجاویزات دیں اس پر مکمل عملْدرآمد کیاجائے گا تاکہ پارٹی ایک بہتر و مضبوط جماعت کے طورپر میدان میں آئیں دوستوں نے جنرل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے آئندہ اجلاسوں و مختلف علاقوں کے دوروں کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویزیں پیش کیں اور خاص کر تعلیم و صحت کے حوالے سے تمام دوستوں نے اْن کی بہتری کے لئے اپنی رائے کا اظہار کیا اجلاس سے حاجی احمد نواز بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کی مظبوطی عوام و علاقے کے لئے اہمیت کا حامل ہوگا تنظیم فعال ہوگی تو پارٹی کے لئے نئے کیڈرز کی ضروریات پْوری ہونا شر وع ہوجائے گی تنظیم کے بغیر پارٹی کا فعال ہونا بہت مشکل ہے اور پارٹی کو مظبوط کرنا ہے تو پہلے تنظیم سازی مہم کو تیز کرنا ہوگا عوام کی نظریں نیشنل پارٹی پر لگی ہوئی ہیں اور اْمید لگائے بیٹھے ہیں کہ بلوچستان میں پارٹی ہے تو صرف نیشنل پارٹی جس کی قول وفعل میں کوئی تضاد نہیں یہ بریف کیس کلچرل بلوچتان کے مفاد میں نہیں بلوچستان کو نیشنل پارٹی کی ضرورت ہے اس لئے لئے کارکْنان کو دن رات محنت کرنی ہوگی اجلاس سے تحصیل صدر خْدابخش بلوج ہاتم بلوچ بی ایس او نال کے آرگنائزر واجہ حسن بلوچ عمران بلوچ جنرل سیکرٹری محمد اشرف بلوچ بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے رکن منظوراحمد بلوچ نے خطاب کئے۔