|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2023

چمن میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے کلی احمد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے گشت کرنے والے لیویز اہلکاروں پرفائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان لیویز اہلکار کی سرکاری کلاشنکوف بھی لےکرفرارہوگئے۔