|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2023

 کوئٹہ: پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ مہم کی کارروائیوں میں 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔

کسٹم کے ترجمان  ڈاکٹر عطا بڑیچ کے مطابق کسٹمز کی مختلف ٹیموں نے کولپور، نوشکی، لکپاس، زیارت کراس سمیت دیگر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے ریکارڈ کسیز کیے جن میں کولپور سے 9 کروڑ مالیت کا بھارتی ممنوعہ گٹکا برآمد کیا گیا، لکپاس سے 9 کروڑ روپے مالیت کا کپڑا، ٹائر، خوردنی تیل، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

کسٹم ترجمان کے مطابق لکپاس سے چینی اور یوریا کھاد کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، نوشکی سے بھی چینی اور کھاد ہزاروں بیگ برآمد کیے گئے، زیارت کراسنگ سے 5 قیمتی نان کسٹمز پیڈ اسمگل شدہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔