|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2023

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے میں سڑک کنارے پر اسرار دھماکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو کوکوئٹہ کے علاقے نیو سبزل روڈ پر گھوڑوں پر گشت پر مامور پولیس اہلکار معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے کہ جوں ہی وہ جائے وقوعہ کے قریب سے گزرے سڑک زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر راشد علی زخمی ہوگیا۔

واقعہ کے بعد پولیس، سیکورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق دھماکہ بم کا نہیں بلکہ سیورج پائپ لائن میں گیس بھر جانے سے ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس بی ڈی ٹیم نے فوری طور دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکھٹے کئے سیورج لائن کے گیس دھماکے میں ایک راہ گیر معمولی زخمی ہوا ہے۔