|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2023

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کےلیے ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کےلیے 3 رکنی کمیٹی بن گئی، نگراں وزیراعظم کیلئے ابھی تو مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے نگراں وزیراعظم کیلئے کسی کانام نہیں آیا مگر تاثر دیا جارہاہے کہ نگراں وزیراعظم پر پیپلز پارٹی مان گئی، ابھی تک کسی کے نام کے حوالے سے فائنل نہیں ہوا۔
 

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر فیک نیوز چلائی جارہی ہیں، ہمارے ساتھ نہ کوئی نام شیئرہوا،نہ ہم نے کسی نام پراتفاق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت پر الیکشن سے ہی ملکی استحکام ممکن ہے، چاہتے ہیں کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہو۔

اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن جلد ہوں،پیپلزپارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے، ہمارا مؤقف ہے اسمبلی مدت پوری کرے، الیکشن وقت پرہوں۔ کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام پیپلزپارٹی کے پاس نہیں آیا۔