|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2023


سبی: بلوچستان کی مایا ناز سیاسی سماجی خاتون رہنما چیف زادی سلطانہ مری نے کہا ہے کہ سرزمین بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مثالی امن کو بحال کے لئے بلوچ مزاحمت کاروں سے مذکرات کے ذریعہ ہتھیار ڈلوا کے قومی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے اپنے بیان میں سیاسی سماجی خاتون رہنما چیف زادی سلطانہ مری نے کہا ہے کہ مجھے کسی کرسی و منصب کا لالچ ہر گز نہیں ہے میں بلوچ قوم کی بہن اور بیٹی ہوں اور اپنے صوبے کی تمام اقوام کا دکھ درد محسوس کرتی ہوں۔

چاہے لاپتہ افراد کا معاملہ ہو یا پہاڑوں میں موجود بلوچ مزاحمت کاروں کا یہ تمام معاملات مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل ہو سکتے ہیں اور تمام بلوچ مزاحمت کاروں کو مزاکرات کے ذریعہ راضی کر کے قومی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے جو ملک اور صوبے کی ترقی میں بھی بہت بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

چیف زادی سلطانہ مری بلوچ نے کہا کہ میرے سر پہ اقوام مری بلوچ کی سرکردہ شخصیات کا ہاتھ ہے اور بلوچ قوم کی تمام سرکردہ شخصیات کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں امن و امان بحال ہو۔

محترمہ سلطانہ مری نے کہا کہ جس طرح غلط پلاننگ سے شہر میں ہونے والا ترقیاتی عمل سبوتاژ ہو جاتا ہے اسی طرح ہمیشہ غلط انتخاب سے بھی معاشرے میں ہونے والا اصلاحی عمل رک جاتا ہے انھوں نے کہا کہ مرد کی حاکمیت کے اس (پدر شاہی) معاشرے میں قلیل عرصہ کے لئے بھی کسی خاتون کی حکمرانی کو برداشت نہیں کیا جا رھا ہے جبکہ وہ خاتون انتہاء مخلصی سے اپنی بلوچ قوم کی بھلاء کے ساتھ ساتھ پورے صوبہ بلوچستان اور یہاں بسنے والی تمام محب وطن اقوام اور پاکستان کے لی? بہت کچھ کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھی بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لی? گراں قدر قربانیاں دی ہیں اور اب تک مصروف عمل ہے ہمارا پسماندہ صوبہ بلوچستان اب اس طویل اندرونی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے اب اس جنگ کو رک جانا چاہتی ہوں کیوں کہ اس طویل اندرونی جنگ کے سبب بے شمار غیر ملکی این جی اوز۔ڈونرز اور سرمایا کار بلوچستان کو چھوڑ چکے ہیں جس کا نقصان کئی نسلیں ادا کرتی رہیں گی۔بلوچستان میں رہنے والی تمام اقوام پائیدار اور دیرپا امن چاہتے ہیں تاکہ اپنی نسلوں کی بہتر تعلیم و تربیت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ جن کے پاس فیصلہ سازی کی قوت ہے وہ بھی اگر اس بلوچ قوم کی بیٹی کے سر پہ اپنا دست شفقت رکھیں گے تو انہیں مایوسی نہیں ہو گی۔